نئی دہلی،8؍جنوری(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)سابق دولت مشترکہ شطرنج چمپئن جی ایم ایم آرللت بابو 15ویں دہلی بین الاقوامی شطرنج ٹورنامنٹ میں ہندوستانی چیلنج کی قیادت کریں گے جس میں تین زمروں میں 1800شرکاء حصہ لیں گے۔اس ٹورنامنٹ میں 28ممالک کے کھلاڑی شرکت کریں گے جس کی انعامی رقم 51.51لاکھ روپے ہے۔اے گروپ میں تاجکستان کے جی ایم اموناتوو فرخ اعلی ترجیحی کے طور پر آغاز کریں گے۔للت بابو ٹورنامنٹ میں دوسرے سینئر ہیں جو 27گرینڈ اور 24بین الاقوامی ماسٹر حصہ لیں گے۔گروپ اے میں 270کھلاڑی کھیلیں گے۔گروپ بی میں 585اور گروپ سی میں 900شرکاء ہوں گے۔